• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی کے نوجوانوں کو’ لڑکیوں کو خوش کرنا ‘ بھاری پڑگیا

صنف مخالف کو متاثر کرنا کس دور میں لڑکوں کی عادت نہیں رہی۔ ممبئی میں تو یہ عام بات ہے ۔ ۔لیکن۔۔اکثر’ایمپریس‘ کر نے کی یہ عادت مہنگی بھی پڑجاتی ہے جیسے ممبئی کے نوجوانوں کے ساتھ ہوا۔

ممبئی پولیس نے مرین ڈرائیو کی گلیوں سے دو موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا۔ یہ لڑکے، لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لئےعامر خان کی فلم’ دھوم ‘اسٹائل میں کرتب بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔

گرفتار ملزمان میں18 سالہ محمد مصطفیٰ نیاز خان اور 18 سالہ ہی جہاد شاہنواز خان ہیں جن کا تعلق ناگ پاڑہ اور مرگاؤںسے ہے۔

ممبئی مر ین ڈرائیو پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کے مطابق ہمیں اطلاع ملی کہ سمندر کے قریب چار موٹر سائیکل سوار اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے مرین ڈرائیوکی سڑکوں پر کرتب دکھارہے ہیں ساتھ ہی نوجوان عام لوگوں کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیںجس کے بعد اسلام جمخانہ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی دو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

واضح رہے کامیاب فلم ’ دھوم‘ میں جان ابراہم کے منفرد اور جان جوکھوں میں ڈال کر بائیک چلانے کے اسٹائل سے نوجوان بے حد متاثر ہیںجس کے بعد آئے دن سڑکوں پر ’دھوم اسٹائل‘ کے کرتب دکھانے کے منظر عام ہوگئے ہیں۔

 

تازہ ترین