• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی ماحول میں مداخلت سے قدرتی نظام بری طرح متاثرہ ہورہا ہے، رومانہ گل کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سماجی رہنمائوں زرعی و ماحولیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، انسان کے قدرتی ماحول میں مداخلت سے قدرتی نظام بری طرح متاثرہ ہورہا ہے اس تبدیلی کو روکنا انتہاہی ضروری ہے اگر اس کو روکا نہ گیا تو ایسے آفات آئیں گی جس سے دنیاکی بڑی آبادی متاثر ہوگی،صوبے میںدرختوںکے بے دریغ کٹائو کیلئےسب کو متحد ہوکر عوام میں شعور پیدا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار سیو انوائرمنٹکی چیف ایگزیکٹو رومانہ گل کاکڑ، نیشنل کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق بلوچستان کے صدر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ،بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل،ممتازماہر ماحولیات پروفیسر شیر احمد کاکڑاور محکمہ جنگلات کے حکام بھی موجود تھے اس موقع پر ایئر پورٹ روڈ پر درخت بھی لگائے گئےجبکہ سماجی رہنمائوں زرعی و ماحولیاتی ماہرین نے ائیرپورٹ پر محکمہ جنگلات کی نرسری کا بھی دورہ کیا اورنرسری کی بہتر حالت پر حکام کو خراج تحسین بھی پیش کیا رہنمائوں نے کہا کہ اوزون گیسوں کے اخراج اور درختوں کو کاٹنے سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہےجبکہ بلوچستان میں بھی درختوں کا بے دردی سے کٹائو جاری ہےجس کیلئے معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے رہنمائوں نے کہاکہ درختون کی آبیاری و نگہداشت کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاقبل ازیں ماہرین نےڈی سی جنگلات و جنگلی حیات کوئٹہ محمد نیاز کاکڑ کا شکریہ ادا کیا جن کی ہداہت پر شجرکاری کا انتظام کیا گیا تھا۔
تازہ ترین