سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )نالہ ایک کے کناروں پر آباد ی کو سیلابی پانی سے محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے گی، نالہ پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کا مقصد شہر کی آبادی کو سیلابی پانی سے محفوظ بنانا ہے، منصوبے کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے جس سے کم سے کم شہری متاثر ہو ں، محکمہ ایری گیشن کے حکام کو صو بائی وزیر بلدیا ت نےہدایت کی ہے کہ فلڈ پروٹیکشن اسکیموں کو تیار کرتے ہوئے مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنایا جائے اور عارضی بنیادوں پر ہر گز کام نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کو ختم کیا جاسکے۔