• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد،ٹاؤن کمیٹی چکار ضلع جہلم ویلی کاتجاوزات کیخلاف آپریشن

مظفرآباد(نامہ نگار)ٹائون کمیٹی چکار ضلع جہلم ویلی کاناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ 56لاکھ روپے کی رقم سے 40سالہ پرانی گلیاں ،سیڑھیاں پختہ کرنے کاکام جاری ۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقہ ٹائون کمیٹی چکار میں جاریہ منصوبہ جات کامعائنہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سردار نصرت عزیز نے اسسٹنٹ کمشنر ملک بشیر احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری نذیر،تحصیلدار مال راجہ بلال اسسٹنٹ انجینئر ناصر خاقان ،سیکرٹری ٹائون کمیٹی چوہدری اشرف اور دیگر کے ہمراہ ٹائون کمیٹی کی حدود سے ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی اور چالیس سالہ پرانی گلیوں،سیڑھیوں کی پختگی اوردیگر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام بروقت مکمل کریں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین