• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھن چکرورتی کا اپنی فلموں کے ریمیک میں کام کرنے سے انکار

Todays Print

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے اپنی فلموں کے ریمیک میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بولی وڈ کے کئی اداکار ان دنوں ریمیک فلموں میں کام کر رہے ہیں لیکن متھن چکرورتی ان فنکاروں میں شامل ہونا نہیں چاہتے۔

متھن کا کہنا ہے کہ کہ ان کی کوئی خواہش نہیں ہے کوئی ان کی کسی فلم کا ریمیک بنائے اور وہ اس میں کام کریں۔متھن نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کوئی بہت ہی حیرت انگیز کام نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جتنی فلمیں کی ہیں، ان میں سے 100 فلمیں تو ایسی ہیں جو میں خود نہیں دیکھتا اور اپنے بچوں کو بھی دیکھنے سے منع کر دیتا ہوں،تو میں کیوں چاہوں گا کہ ان فلموں کا دوبارہ ریمیک بنے۔

متھن نے کہا کہ ان کی یہ خواہش نہیں ہے کہ وہ پھر سے اپنے اداکاری والے کرداروں کو ادا کریں اور انہیں پورا یقین ہے کہ مداحوںکو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہو گی۔متھن نے کہا کہ اب وہ ویسی ہی فلمیں کرتے ہیں جن میں وہ خود اور مداحوں کو محظوظ کر سکیں۔

تازہ ترین