• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طالب علم کا کارنامہ، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانا اور کپڑے بھی مفت

Rohayl Varind Start Slum School

اگر آپ غریب ہیں اور بچوں کو پڑھانا بھی چاہتے ہیں تواپنی یہ خواہش پوری کیجئے فیصل آباد کے طالب علم روحیل ورنڈ کی جانب سے شروع کئےگئے ’سلم اسکول‘ میں داخل کرکے ۔۔

جی ہاں !اقوام متحدہ میں ورلڈ سمٹ ایوارڈ کے سفیر اور جیوری رکن منتخب ہونے والےواحد پاکستانی طالب علم روحیل ورنڈ جو انسانی ہمدردی کی خاطر محروم طبقے کی محرومیت دور کرنے میں سرگرداں ہیں۔

روحیل کی جانب سے شروع کی گئی ’دیوار انسانیت ‘کی دنیا بھر میں مقبولیت کے بعد پاکستان سے ناخواندگی دور کرنے کا عزم لئے ’سلم اسکول‘ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ۔

 

’سلم اسکول‘ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو2016میں فیصل آباد میں شروع کیا گیا۔مستحق طالب علموں کے لئے قائم کئے گئے اس اسکول میں جہاں طالب علموں کو کھانا، اسکول بیگ، کتابیں، کپڑے، کھیلوں کا سامان اور اسٹیشنری بھی مفت دی جاتی ہے ۔

یہاں بچوں کو نہ صرف رسمی بلکہ غیر رسمی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے۔بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی برقرار رکھنے کی خاطر یوگا کلاسز، فیمیلیز ڈے، اسپورٹس ڈے ، آرٹس کلاسز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بچوںکو چاکلیٹس اور دیگر تحائف دئیے جاتے ہیں ۔

روحیل ورنڈ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت پاکستان میں250 ملین بچے اسکول نہیں جا پاتے جس کے لئے میرا ضمیر جب تک مطمئن نہیں ہوگا جب تک میں اپنے طور پر ان اعداد وشمار میں کمی نہ لے آؤں ۔

روحیل نے2015 میں برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں منعقدہ ورلڈ سمٹ یوتھ ایوارڈ میں شرکت کی تھی جس کے بعد پیش کئے گئے پراجیکٹ وائس آف آر کی بدولت ایوارڈ روحیل نے اپنے نام کیا ۔

دوسری جانب روحیل نےپاکستان میں ’دیوار انسانیت‘ کو متعارف کروایا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی۔

تازہ ترین