• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوںکی کرپشن ثابت ہو چکی،چودھری شجاعت،پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصو صی) مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے تمام مسلم لیگیوں کو پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے یہ وہ جماعت ہے جس کی بے لوث خدمت اور دیانت ثابت ہو چکی ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکمرانوں کی کرپشن کے باعث ہی سپریم کورٹ میں انہیں گارڈ فادر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لوٹ مار اور خورد برد ثابت ہو چکی ہے، جے آئی ٹی میں ہر کوئی اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا رہا لیکن تفتیش سے پورےخاندان کی پارسائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، پاکستان مسلم لیگ نے اپنے پانچ سالہ اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود کے بے مثال کاموں کے نئے ریکارڈ قائم کیے  اس نے اپنے دعوئوں اور وعدوں کو عملی طور پر سچ کر کے بھی دکھا دیا ہے جبکہ اپنے سوا ہر ایک پر کرپشن کا الزام لگانے والے گاڈ فادرز کے کرپشن، چوری اور لوٹ مار کے نت نئے ریکارڈ سامنے آ رہے ہیں۔ 
تازہ ترین