• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس ورلڈ آسٹریلیا کا اعزاز، 25سالہ مسلم حسینہ کے نام

25سالہ مسلم حسینہ اسما ولودر،’مس ورلڈ آسٹریلیا 2017 کا‘ تاج اپنے سر پر سجانے میں کا میاب ہوگئیں ۔

مقابلہ حسن کے ججوں میں کامیڈین ڈیوڈ ہیوز، ملبورن اسٹار جنیٹ روچ کی خاتون خانہ اور مس تھائی لینڈ جنیتا بڈی شامل ہیں۔

مس ورلڈ آسٹریلیا 2017کا مقابلہ ملبورن میں منعقد کیا گیا۔مقابلے میں مسلم حسینہ اسماٗ لودر سمیت ملک بھر سے کئی خواتین نے حصہ لیا لیکن بوسنیا کی حسینہ ان تمام خواتین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مس ورلڈ آسٹریلیا کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کا میاب ہوگئی ۔

بوسنین نژاد مسلم حسینہ اسما ولودر کی تاجپوشی کی تقریب ملبورن کے گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد کی گئی جہاں انھیں 68,000ڈالر کے قیمتی موتیوں سے بنا تاج پہنایاگیا ۔

تاجپوشی کے بعد حاضرین سے کی گئی گفتگو کے دوران اسماٗ لودر کا موضوع اسلام اور اسلام سے جڑی دنیا بھر میں بے بنیاد باتیں رہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام سے متعلق پھیلائی گئی بہت سی باتیں بے بنیاد ہیں کسی انفرادی فعل کو ہم مذہب کیساتھ نہیں جوڑ سکتے۔

اسماء نے مزید کہا کہ وہ اس اعزازکے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے کی کوشش کریں گی ۔

مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی اسماٗ لودر تھائی لینڈکی سیاحت کی سفیر کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔

خیال رہے کہ اسماٗ لودر کا تعلق بوسنیا سے ہے جو 1992میں بوسنیا میں جاری نسل کشی کے سب والدین کے ہمراہ آسٹریلیا منتقل ہوگئی تھیں ۔

 

 

تازہ ترین