• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحاق پاکستان تقریب کی کرسیاں بھرنے کیلئےسرکاری ملازمین کوحاضری کاحکم دیاجاتاہے‘الطاف بٹ

مظفرآباد(نا مہ نگار )سابق امیدواراسمبلی ومرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ19جولائی 1947ء کو غازی ملت سردارابراہیم خان کی رہاش گاہ پر سری نگرمیں مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پیش ہونیوالی قراردادالحاق پاکستان کے تمام شرکاء ٗ زعماء ٗ اراکین کوسلام عقیدت وخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورہم اہلیان بیس کیمپ کو اس کوتاہی کا احساس اورازالہ بھی کرناچاہئے کہ70سال قبل سری نگر میں پیش ہونیوالی الحاق پاکستان کی قرارداد کے احترام میں سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیرکے جوان نہتے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کررہے ہیں اور ان کے نعشے سبز ہلالی پرچم میں دفن ہورہے ہیں میں اپنے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سے شکوہ کرتاہوں کہ ہماری جماعت ایک سال قبل دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوئی اورآج الحاق پاکستان کی تقریب کی کرسیاں بھرنے کے لئے سرکاری ملازمین کوحاضررہنے کاحکم دیاجاتاہے ریاست کے عوام اورمسلم لیگ ن کے اراکین وکارکنوں کو دعوت دینا بھی گوارہ نہیں سمجھاجاتا ۔
تازہ ترین