قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہےکہ انہیں آج رات تک وزارت عظمٰی چھوڑنے کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نئے وزیراعظم کے ساتھ مدت پوری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیس کلیئر تھا لیکن ججز نے ایسے ریمارکس دیئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ہمارے مشورے سے حکومت بچ جائے تو خوشی کی بات ہوگی، ہم چاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ یہ لوگ اداروں سے لڑتے رہے ہیں، ہم اسمبلیاں تحلیل ہونے کا مطالبہ نہیں کرتے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف 2 جج پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں، نوازشریف عقل سے کام لیں، نیا وزیراعظم لے آئیں۔