• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے منور سہروردی انڈر پاس کا افتتاح کردیا

Bilawal Inaugurated Munawar Soharwardi Underpass

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکراچی کی شاہراہ فیصل پر تعمیر کردہ منور سہروردی شہید انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔

کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ کو سگنل فری کوریڈور بنانے کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا گیا۔ شہری اب میٹروپول ہوٹل سے ائیرپورٹ تک بلا رکاوٹ سفر کرسکیں گے۔

منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب نیا تعمیر کردہ انڈر پاس 412 میٹر لمبا ہے جبکہ اسکی ٹنل 52 میٹر ہے، انڈر پاس تین ٹریکس پر مشتمل ہے جبکہ رات کے اوقات میں روشنی کے لئے قدیم زمانے کے 68 پولز نصب کئے گئے ہیں۔

انڈر پاس میں نکاسی آب کے لئے سمر سیبل پمپس نصب ہیں جو بارشوں کے دنوں میں بھی انڈر پاس کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

انڈر پاس کراچی پیکج کے تحت تعمیر کیا گیا ہے جس پر 44 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

کراچی میگا پروجیکٹس کے ڈائریکٹر نیاز سومرو نے نے بتایا ہے کہ انڈر پاس کے کام کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پہلی بار انڈر پاس میں خوبصورت تصاویر بھی لگائی گئی ہیں جو جنگل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

 

تازہ ترین