• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر سٹی کونسل برمنگھم کو صاف رکھنے میں ناکام ہوگئی، راجہ گلتاسب

برمنگھم (نمائندہ جنگ) یو کیپ کے سابق پارلیمانی امیدوار راجہ گلتاسب خان نے کہا ہے کہ لیبر سٹی کونسل برمنگھم کو صاف ستھرا رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ربش کولیکشن سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے پورے برمنگھم میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ کونسل انتظامیہ مذاکرات کے ذریعے یہ ہڑتال ختم کرانے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ، گندگی اور ڈسٹ بنوں کے ڈھیر لگ جانے سے شہر کی خوب صورتی بھی متاثر ہورہی ہے۔ ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ گلتساب خان نے مزید کہا کہ برمنگھم سٹی کونسل پر لیبر کا کنٹرول ہے اور لیبر پارٹی عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں رکھتی ہے خصوصاً ایشیائی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ربش کولیکشن سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے کچرے کے ڈھیروں سے بدبو اور بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ لیبر کونسلرز کو مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہےاوروہصرف ذاتی تشہیر کیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم کے عوام کو یو کیپ پر اعتماد کرکے برمنگھم شہر کو عظیم بنانا ہوگا۔

تازہ ترین