ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکمرانوں کی کرپشن عوام پر عیاں کردی ہے۔
ایک بیان میں چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے پنجاب حکومت کی کرپشن کے پول کھول دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام دعا کریں جلد ان سے جان چھوٹ جائے، ان کی اپنی حکومت کے منصوبے عام آدمی اور غریب آدمی کی فلاح و بہبود کےلیے تھے جبکہ موجودہ پنجاب حکومت کے منصوبے کرپشن کی داستانیں ہیں۔