صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اینڈ کمپنی نے آمر مشرف کی چھتری تلے حکومت چلائی اور پنجاب بینک کو دیوالیا کیا ۔
ڈی جی پی آر آفس لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مجتبی شجاع الرحمٰن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف سے مناظرہ کرنے کے بجائے پہلے مجھ سے حقائق پر بات کریں۔
پنجاب کے وزیر ایکسائز کا مزید کہناتھاکہ پرویز الٰہی کے دور میں ہر پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی اورتمام ادھورے منصوبے شہباز شریف نے مکمل کیے،گزشتہ دور میں ایک میگا واٹ بھی بجلی نہیں پیدا کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا تحریک انصاف کے کہنے کے عین مطابق نہیں ہوگا۔