• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی’نسٹ‘ٹاپ 500 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب

Nust University Successfully Included In 500 Top Universities

پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی’ نسٹ‘ دنیا بھر کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں 437 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ۔

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں رواں سال پاکستان کی صرف ایک یونیورسٹی نسٹ دنیا کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں شامل ہوچکی ہے، پاکستان کی کوئی اور یونیورسٹی فہرست میں شامل نہیں اور ان کی رینکنگ پہلے کی نسبت مزید خراب ہوچکی ہے۔

تاہم قائداعظم یونیورسٹی، یو ای ٹی لاہور، کراچی یونیورسٹی اور نمل پہلی ہزار یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہیں، اس سے پہلے نسٹ مسلسل 2 سال تک 501نمبر پر تھی مگر رواں سال کی رینکنگ میں ’نسٹ ‘کو 437 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین