قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہ کریں، اگر سپریم کورٹ ایک شخص کو نا اہل قرار دے اور دوسرے کو نا اہل قرار نہ دے تو یہ بھی درست نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نےکہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت حکومت کی ناکامی ہے کیا اب ہم سائیکلوں پر گھومیں یا عوام گدھا گاڑیاں استعمال کریں۔
انہوں نے عمران خان کو تنبہہ کی کہ پی ٹی آئی سربراہ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہ کریں ،کسی بھی فرد کواختیار نہیں کہ عدالت کوبتائے کہ اسے کیا کرنا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں پٹرول بحران حکومت کی نا اہلی ہے، عوام کچھ دن سائیکل پر گزارہ کریں ہو سکتا ہے میں بھی کل سائیکل پر ہی آؤں ۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پٹرول کی قلت اور عوامی مشکلات کے حوالے سے حکومت سے بات کی ہے ، یقین دلایا گیا کہ پٹرول جلد دستیاب ہو گا ۔