• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں لاطینی امریکا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار

میکسیکو میں لاطینی امریکا کا سب سے بڑا سینڈوچ بنانے کا نیا ریکارڈ بنالیا گیا ہے۔

میکسیکو سٹی میں بننے والے اس 220 فٹ لمبے سینڈوچ کی تیاری دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ جمع تھے جس میں ڈبل روٹی کے علاوہ پیاز، ٹماٹر کے ساتھ ساٹھ مزید مرچ مصالحے اور اشیا شامل کی گئی تھیں۔

اس سینڈوچ کے بنانے میں ہزاروں لیٹر مایونیز، مسٹرڈ اور دیگر ساسز کا بھی استعمال کیا گیا ۔سینڈوچ کے مختلف سیکشنز بنائے گئے تھے اور ہر ایک ذائقے میں دوسرے سے مختلف تھا۔

تازہ ترین