• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان واقعہ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال ، سائلین کو پریشانی کا سامنا

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ملتان واقعہ کیخلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر راولپنڈی کے وکلا نے بھی پیر کے روز ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے زیرسماعت مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہونے پر دور دراز سے آئے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سجاد اکبر عباسی نے کہا کہ چندروزقبل وکلا اور ہائی کورٹ بار ملتان بنچ کے ججز میں کسی مسئلے پر تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کے بعد ججز نے کام چھوڑ دیا تھا اور اب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی سمیت دو وکلا کی گرفتاری کی حکم دیا ہے جس کی وجہ سے حالات ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بگڑیں گے، انہوں نے کہا کہ ججز کے کام نہ کرنے اور وکلا کی ہڑتالوں سے دور دراز سے آنے والے سائلین متاثر ہوتے ہیں ۔میری اپیل ہے کہ فریقین ذاتی انا چھوڑ کر ملکر بیٹھ کر معاملے کو حل کریں اور ایک متفقہ کمیٹی بنائی جائے جو خوش اسلوبی سے متنازعہ معاملات کو سلجھائے۔
تازہ ترین