• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت سے پرانی وزارت برائے منصوبہ بندی کیلئےاصرارکیا ،احسن اقبال

لاہور (آصف محمود سے) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نومنتخب کابینہ میں احسن اقبال کو وزیر داخلہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ’’روزنامہ جنگ‘‘ سے ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ا نہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سےاصرار کیاہے کہ انہیں ان کی پرانی وزارت برائے منصوبہ بندی ہی دی جائے تاکہ گزشتہ چار سال سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً سی پیک کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ٹارگٹ کو مقررا وقت میں حاصل کیا جائے سکے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مسلم لیگ کی قیادت کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے لیکن اگر انہیں وز ارت داخلہ کا قلمدان دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تو وہ قیادت کے حکم کی پابندی کریں گے۔ 
تازہ ترین