چٹاگانگ ( جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے انگلینڈ کیخلاف جو کامیابی حاصل ہوئی اسی فارمولے کو آسٹریلیا کیخلاف استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹائیگر نے کینگروز کو پھانسنے کیلیے اسپن جال بننا شروع کردیا ہے۔آئندہ سیریز کیلیے جمعے سے چٹاگانگ میں چار ہفتوں پر مبنی ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا ہے ۔ اس سیشن میں انڈر 19 آف اسپنر نعیم حسن اور سنجیت ساہا کو شامل کیا گیا ہے ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو اسکواڈ کا اعلان کیا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انڈر 19 سے دو نئے چہرے نعیم حسن اور سنجیت ساہا کو شامل کیا ہے بنگلہ دیش کے اعلان کردہ اسکواڈ میں تمیم اقبال ،عمرالقیس ، سومیا سرکار ،مشفق الرحمن ، شبیر رحمان ، محمداللہ ، مومن الحق ، مصدق حسین سیکت ، ناصر حسین، نورالحسن سوہان ، تیج السلام ، مستفیز الرحمان، قمر السلام ربی ، روبیل حسین ، سنزمل اسلام ، الامین حسین ، شفیع الاسلام ، تسکین احمد ، سبھاشیش رائے ، لٹن کمار داس ، تنبیر حیدر ،نظم الاسلام شانتو، نعیم حسن ، سنجیت ساہا دیپ اور ثقلین سو جیپ کے نام شامل ہیں۔