نو منتخب وزیرداخلہ احسن اقبال نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
ان رابطوں کے دوران وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف مشترکہ کوششوں کا عزم کیا ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال کا وزرائے اعلیٰ سے کہنا تھا کہ امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے،لاقانونیت اوردہشت گردی کا خاتمہ قومی مقاصد ہیں۔
انہوں نے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران وزرائےاعلیٰ سے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔