• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمےکیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا،احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی،نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا چاروں وزرائے اعلی سے فون پر رابطہ ،وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر دہشت گردی اور بدامنی کیخلاف مشترکہ کوششوں کا عزم ۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے کہاکہ امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔لاقانونیت اور دہشتگردی کا خاتمہ قومی مقاصد ہیں، ان کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے وزرائے اعلی کا جلد اجلاس بلایا جائیگا ۔ دریں اثناء اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے 8اگست کو وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کے سربراہ شریک ہوں گے اور اپنے اداروں کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے ۔
تازہ ترین