• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف ملک کا اثاثہ ، انکے اورمخالفین کے کنٹینرمیں فرق ہے، احسن اقبال

Todays Print

اسلام آباد (آ ئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی اور ملک کا اثاثہ ہیں ، ان کی ریلی کو سکیورٹی فراہم کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی ذمہ داری ہے،نوازشریف کے کنٹینراورمخالفین کے کنٹینرمیں فرق ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کو بھی ڈی چوک کے دھرنوں کے دوران سکیورٹی فراہم کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے اور وہ پارٹی اور ملک کا اثاثہ ہیں،یہی وجہ ہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کسی کے خلاف مارچ یاریلی نہیں نکال رہے۔احسن اقبال نے کہا نواز شریف کے کنٹینر اور مخالفین کے کنٹینر میں فرق ہے، سابق وزیراعظم کسی کے خلاف احتجاج یا ہنگامہ خیزی کے لیے کنٹینر پر نہیں سوار ہوئے۔ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

تازہ ترین