آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Vidya Balan Included In Indian Censor Board

ودیا بالن اداکاری کے بعد اب بھارتی سنسر بورڈ کا حصہ بن گئی جس کے بعد وہ اب فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفیکیٹ دینے کا کام بھی کریں گی۔

ودیا بالن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پری نیتا‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’لگے رہو منا بھائی‘‘، ’’سلام عشق‘‘، ’’پا‘‘، اور ’’عشقیا‘‘ سمیت کئی شامل ہیں۔

اداکارہ کو ’’ دی ڈرٹی پکچر‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ودیا بالن کوان کی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں وہ فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ دیں گے۔

فلمساز و سابق چیرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نہلاج پہلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پروڈیوسر پراسون جوشی کو نیا چیرمین مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اداکارہ کو بھی بورڈ میں شامل کرلیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں