• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر باجوں کی مقبولیت

Popularity Of Bugles On Independence Occasion

جلسوں اور کھیل کے میدانوں میں بجنے والے باجوں کا استعمال اب ہر جگہ ہونے لگا ہے، پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر بھی ان باجوں کی مقبولیت دیکھنے میں آرہی ہے، لوگ بڑی تعداد میں باجے خرید رہے ہیں۔

اس سال یوم آزادی کے موقع پر جھنڈوں اور بیجز کے ساتھ ساتھ اسٹالز پر ایک نئی چیز بگل یعنی باجے کا اضافہ ہوا، جہاں بچے اس باجے سےلطف اندوز ہوتے نظر آئے وہیں یہ بڑوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا رہا۔

یہ باجے پہلے تو صرف کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے تھے لیکن آج کل ریلیوں اور جلسوں کے بعد اب جشن آزادی کی شان بھی بڑھائیں گے۔

بڑھتی مقبولیت نے جہاں باجوں کی مانگ بڑھائی وہیں دکانداروں نے ان کے دام بھی بڑھا دیے۔

تازہ ترین