• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے بھارت کے لئے تیل کی برآمدات کے’ خزانے‘ کھول دیئے

Iran Opens Export Of Crude Oil To India

ایران نے بھارت کیلئے تیل کی برآمدات کے ’خزانے ‘کے منہ کھول دیئے اور برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔

ایران کی خام تیل کی پیداوار تقریباً 40 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ا یران کی وزارت پیٹرولیم کے مطابق جولائی میں ایران نے بھارت کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کو پانچ لاکھ بیرل خام تیل یومیہ فراہم کیا۔

جون کے مقابلے میں جولائی کے مہینے میں ایران سے بھارت کو برآمد کئے جانے والے خاتم تیل کی مقدار میں83  ہزار بیرل یومیہ اضافے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایران کی وزارت پیٹرولیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق سن دو ہزار پندرہ کے بعد سے بھارت کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سن16-2015کے دوران ایران نے بھارت کو اوسطا ایک لاکھ89 ہزار 4 سو51 بیرل خام تیل یومیہ برآمد کیا ہے۔ ہن

بھارت کے علاوہ ایران نے2017 کے آغاز سے اب تک ایشیا اور یورپی ملکوں کو بھی22 لاکھ بیرل خام تیل یومیہ برآمد کیا ہے۔

اس وقت ایران کے خام تیل کی پیداوار تقریبا 40ً  لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

 

تازہ ترین