• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمیٹیز کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں، متحدہ لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)متحدہ لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر علی بخش جمالی، جنرل سیکرٹری بابو غوث بخش، چیئرمین کریم بخش جاموٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد زمان، یار محمد، ممتاز علی، جوائنٹ سیکرٹری عبدالواحد مینگل، نذیر احمد کھوسہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ایمپلائز اینڈ لیبر یونین خضدار، میونسپل کمیٹی ایمپلائز اوستہ محمد اور میونسپل کمیٹی یونینز کی تنخواہیں تاحال ریلیز نہیں ہوئیں تنخواہوں کی ناجائز بندش سے ملازمین پریشان ہیں جبکہ عیدالاضحی قریب ہے انہوں نے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کو فوراً ادا کیا جائے تاکہ ملازمین بھی عیدکی خوشیوں میں شامل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کو بھرتی کیا جائے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی احتجاجی تحریک اور جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں دو ماہ سے انتظامیہ ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے سے انکاری ہے یونین اورانتظامیہ کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں لیکن جان بوجھ کر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا۔
تازہ ترین