• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ مستونگ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس

کوئٹہ(پ ر)ڈسٹرکٹ مستونگ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی قادر بخش بنگلزئی نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ مستونگ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈی سی مستونگ صلاح الدین نورزئی اور بلوچستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ایوب خلجی کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں انہوںنے پہلی مرتبہ مستونگ سٹی میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کرائے انکے اس اقدام سے نہ صرف مستونگ میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی اور نئے نئے ویٹ لفٹرز پیدا ہونگے۔
تازہ ترین