• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کو 11لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ و ہنر مند افراد کی ضرورت

Belgium Requires 11 Lakhs Highly Educated And Skilled Workers

بلجیم کو آئندہ سالوں میں 11لاکھ (ایک ملین سے زیادہ ہائی اسکلڈ ورکرز)اعلیٰ تعلیم یافتہ و ہنر مند افراد کی ضرورت پیش آئے گی جس کے لیے افرادی قوت باہر سے لانا پڑے گی۔

یہ بات افرادی قوت کی بیلجیئم میں آئندہ ضروریات کے حوالے سے تیار کی جانے ایک بین الاقوامی مطالعاتی رپورٹ میں بتائی گئی۔

ملازمتیں فراہم کرنے میں مددگار ادارے رینڈ اسٹاڈ کے تعاون سے تیار کی جانے والی اس مطالعاتی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی نئی تحقیق اور انڈسٹری کے اس جانب رجحان کے باعث بلجیئم میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی 11لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی جس کیلئے اندرون ملک اتنے افراد میسر نہ ہونے کے باعث باہر سے لوگوں کو لانا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجیکل ترقی کے علاوہ ان ملازمتوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ پہلے سے موجود افراد کی ریٹائرمنٹ بھی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیدا ہونے والی ان ملازمتوں میں اولیت مقامی افراد کو حاصل ہوگی لیکن 2030ء تک صرف 40 فیصد مقامی افراد ان اعلیٰ تعلیمی ملازمتوں کو بھرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک 2001 ءسے لیکر 2011ء تک اپنی انڈسٹری کی آئندہ ضروریات کا تعین کرنے میں ناکام رہا۔

اسی رپورٹ میں مزید نشاندہی کی گئی ہے کہ اب ملک میں کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے ملازمت کے مواقع دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین