• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں رنگا رنگ ٹارچ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر ایکروبیٹکس شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

چین میں ساتویں سالانہ ٹارچ فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والے اس دلچسپ ایکروبیٹکس اور روایتی ڈانس شو میں چین سے تعلق رکھنے والے ماہر کرتب بازوں نے حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کابھرپورانداز میں عملی مظاہرہ کیا ۔

ماہر ایکروبیٹس کی ٹیموں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے ایسے شاندار کمالات دکھائے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے جبکہ کرتب بازوں کی ایکروبیٹک اسٹنٹ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس نے شائقین کو ایسا حیران کیا کہ وہ داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

فیسٹیول میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مشعلیں تھامے میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔

 

تازہ ترین