• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس

Election Commission Notices To Imran Khan For Proceedings Of Contempt Of Court

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے شو کاز نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں عمران خان کو 23اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کیس میں اسے ہائیکورٹ جیسے اختیارات حاصل ہیں ، کیوں نہ آپ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نازیبا کلمات کہنے پرعمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوئی، پہلی سماعت پرہی ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان نے معافی نہیں مانگی، مقصد یہ تھا کہ عمران خان معذرت کرلیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کیس میں ہائی کورٹ جیسے اختیارات حاصل ہیں، جب بھی کسی ادارے کو انتظامی اور عدالتی اختیارات دیے جاتے ہیں اسے اپنی آزادی برقرار رکھنا ہوتی ہے،الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلہ پر عمل درآمد کرانے کااختیارحاصل ہے۔

تازہ ترین