• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوکلام تنازع کاحل، چین کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، بھارت

کراچی(نیوزڈیسک)چین کے ساتھ جاری کشیدہ ماحول کے درمیان انڈیا نے کہا ہے کہ وہ ڈوکلام تنازع کے باہمی قابل قبول حل کے لئے چین کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گاتاہم اس کے ساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ15 اگست کو ہونے والے’ ’لداخ جیسے واقعات نہ تو ہندوستان کے حق میں ہیں اور نہ ہی چین کے حق میں۔‘‘ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں وزارت کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ  آج میں یہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ 15اگست کو پینگونگ تسو پر ایک واقعہ رونما ہوا جس پر دونوں جانب کے مقامی فوجی کمانڈروں نے بات کی، اس قسم کے واقعات کسی کے حق میں نہیں ہیں۔،انھوں نے کہا کہ’’ہمیں امن و امان قائم رکھنا چاہیے۔‘‘بہرحال انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ لداخ کے اس مقام پر دونوں فوجوں کے درمیان کس طرح کی جھڑپ ہوئی تھی، پتھراؤ ہوا تھا یا پھر لوہے کے راڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین