• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ کرائم سے بھرپورہالی ووڈفلم سبر بیکون کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جارج کلونی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو ڈکیتی،چوری اور جرائم کی مختلف وارداتوں سے تنگ آکر قانون اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور مجرموں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکارمیٹ ڈیمون کے علاوہ جولیان مور،آسکر ایساک،جوش برولن اور گلین فلیشن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گرانٹ ہیسلو کی پروڈیو س کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرزکے بینر تلے27اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین