بھارت نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کیلئے امریکاکی نئی پالیسی کا خیرمقدم کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں درپیش چیلنجزسےنمٹنے،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اورسرحدپارتعاون کےخاتمے کیلئےامریکی صدرکےعزم کاخیرمقدم کرتےہیں۔
دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے بھارت کے خدشات بھی مشترکہ ہیں،بھارت، افغانستان کو مددفراہم کرنےوالا پانچواں بڑاملک ہے،اپنی کوششیں جاری رکھےگا۔