• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انخلا ء کے بعد یورپی منڈیوں میں برطانوی اشیا ء کی فروخت

لندن(این این آئی)برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یورپی منڈیوں میں برطانوی اشیاء کی فروخت موجودہ شرائط پر ہی جاری رکھی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن حکومت نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین سے بریگزٹ پر بات چیت کے پہلو میں مستقبل کے تجارتی معاہدے پر بھی گفتگو ضروری ہے۔

برطانوی حکومت کا یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ہفتے کے دوران بریگزٹ مذاکرات کے سلسلے میں یورپی یونین اور لندن حکومت کے مذاکرات کار ایک میٹنگ میں شریک ہونے والے ہیں۔ برطانیہ کے مذاکرات کار ڈیوڈ ڈیوس پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ یورپی یونین سے برطانوی انخلا اور مستقبل کےتجارتی تعلقات آپس میں پیچیدہ انداز میں جڑے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین