• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفندیارولی اور بیگم نسیم میں اختلافات ختم

Todays Print

پشاور(نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیارولی خان اور اے این پی (ولی) گروپ کی سربراہ بیگم نسیم ولی نے خاندانی تنازع و سیاسی اختلافات کے خاتمہ اور دونوں پارٹیوں کے انضمام کا اعلان کردیا  البتہ اے این پی ولی گروپ کے صوبائی صدر فرید طوفان فیصلہ کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان پر اے این پی کے دروازے بدستور بند رہیں گے، اے این پی کے سربراہ اہل خانہ کے ہمراہ ملاقات کیلئے ولی باغ پہنچے جہاں والدہ نے بیٹے کو گلے لگالیا ، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ بیگم نسیم فرط مسرت سے رو پڑیں، دونوں دھڑے اے این پی کے جھنڈے تلے متفقہ آئین، منشور اور پروگرام پر عمل پیرا ہوں گے ،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان اور ان کی والدہ بیگم نسیم ولی خان کے مابین 2011میں خاندانی امور پر اختلافات نے جنم لیا  اور غلط فہمیوں کا دائرہ سیاست کے میدان تک پہنچا، بیگم نسیم ولی خان نے2013میں صوبہ میں اے این پی کی پانچ سالہ حکومت کے اختتام پر پارٹی پالیسیوںپر شدید تحفظات اور اسفندیارولی خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے دوبارہ عملی سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین