• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مفتی پوپلزئی کو بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا

 پشاور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کو بھی ذو الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد آج 30ذی القعدہ  اور کل بروز جمعرات یکم ذوالحجہ جبکہ 2ستمبر بروز ہفتہ عیدالاضحی ہوگی ، ماہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی اجلاس میں پشاور اور مضافات کے جید علمائے کرام نے شرکت کی ، بعد از نماز مغرب شروع ہونیوالا اجلاس رات گئے تک جاری رہا تاہم پشاور سمیت صوبہ میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے سے متعلق کوئی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی بنا پر علمائے کرام نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے ماہ ذی القعدہ کے30دن پورے کرنے کا اعلان کیا جس کی روشنی میں کل بروز جمعرات یکم ذوالحجہ جبکہ 2ستمبر بروز ہفتہ عیدالاضحی ہوگی۔ 

تازہ ترین