• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام کعبہ کا پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کا دورہ،مسلمانوں کی خوشحالی کیلئے دعا کی

مکہ مکرمہ (خبر یجنسی) امام کعبہ شیخ فیصل الغزاوی نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کا دورہ کیا اور مسلمانوں کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ امام کعبہ شیخ فیصل الغزاوی نے گزشتہ روز  مکہ مکرمہ میں باتھاقریش میں اس عمارت کا دورہ کیا جہاں پاکستانی عازمین مقیم ہیں، انہوں نے مناسک حج اور انکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں مناسک حج ادا کرنے چاہئیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ حج کا سفر ہمیں آخرت کے سفر کی یاد بھی دلاتا ہے، اس موقع پر امام کعبہ نے مسلمانوں کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

تازہ ترین