کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے پانچ ارکان سمیت سات اشتہاریوں کو گرفتار کر کے اسلحہ ٗ منشیات اور مسروقہ گاڑی قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھوسہ منڈی کے علاقے میں پولیس نے کا رروائی کر تے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمد کر کے اس سے103 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ نیو سریاب کے علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے گروہ کے شاہ زیب، ثناء اللہ، لیاقت، اقبال اور رحمت اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے33ہزار روپے تین موٹر سائیکلیں،12 موبائل فون،2 پستول برآمد کر کے قبضے میں لے لیے۔