کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء تنظیموں کی اپیل پر ملتان بار کے صدر شیر زمان ایڈووکیٹ اور لاہور کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کے لئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان بار کونسل ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔