کوئٹہ (پ ر) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین غلام مصطفی بنگلزئی اور الیکشن کمیٹی کے ارکان مانک خان بنگلزئی اور محمد صدیق کھیتران کی زیرنگرانی 23اگست 2017ء کو ضلع کوئٹہ کے انتخابات ہوئے جس میں دو پینل کتاب اور قلم دوات پینل مدمقابل ہوئے کل 3277 ووٹ کاسٹ ہوئے کتاب پینل نے 1862 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے مدمقابل قلم دوات پینل نے 1415 ووٹ حاصل کئے چیئرمین غلام مصطفیٰ بنگلزئی نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا قلم دوات پینل کے امیدوار ساجد حسین تونسوی نے خطاب کرتے ہوئے کتاب پینل کے صدر ہارون اختر، جنرل سیکرٹری شاہد فریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی نومنتخب صدر ہارون اختر نے خطاب کرتے ہوئے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اساتذہ کے مسائل حل کریں۔