کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون عجب خان کاکڑ کو اطلاع ملی تھی کہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گلاب خان سیٹلائٹ ٹائون بلاک ٹو میں موجود ہے جس پرانہوں نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم قتل ٗ اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔