• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمیت رام رحیم سنگھ کے خلاف فیصلے پر بالی ووڈ فنکارخوش

Bollywood Actor Happy On The Decision Against Gurmeet Ram Rahim Singh

ڈیرہ سچا ڈیرہ سودا نامی فرقے کے سربرا ہ گرمیت رام رحیم سنگھ کے خلاف زیادتی کیس پر بالی ووڈ فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ فیصلہ آنے پر بالی ووڈ اداکاروں نے اس فیصلے کی تعریف کی اور ملک میں جاری فسادات کو روکنے کی اپیل کی ہے ۔

ان فنکاروں میں انوپم کھیر ، روینہ ٹنڈن اور فرحان اختروغیرہ شامل ہیں جنہوں نے اپنے ٹو ئٹر پیغامات کےذریعے عدالتی فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ۔

ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان تمام واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں امن قائم کرنا چاہیے ۔

رام رحیم سے درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیروکاروں کو ان تمام کاموں سے روکیں جو ملک میں ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں ۔

اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فیصلے پر احتجاج کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے یہ لوگ ایساکیوں کرہے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بھرپور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف ردِ عمل دینا اور لوگوں کوہراساں کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔

ہدایتکار ہنسل مہتانے فیصلہ آنے پر عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے ۔

 

 

تازہ ترین