• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان قیادت کوئٹہ، پشاور میں موجود ہے، امریکی الزام

The Support Of Terrorists And Rebels Should Be Stopped

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے جس سے باخبر ہیں،دہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کو ر وکنا ہوگا۔

افغان ٹی وی کو انٹرویو میں جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ سنگین ہے اور اسے حل کرنا ہوگا۔

امریکی فوج کے کمانڈرجنرل جان نکلسن نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکومت کے درمیان اس مسئلے کے حل پر بات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اگست کو نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی تھیں۔

صدر ٹرمپ کا پالیسی اعلان کے موقع پر خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ اور دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں بھارت کی تعریف کی تھی۔

تازہ ترین