• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے بعد افغانستان میں ہزارہ نسل کشی کاسلسلہ شروع ہو گیا، ایچ ڈی پی

کوئٹہ(پ ر ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد،نائب چیئرمین اول محمد رضا وکیل،سکیرٹری اطلاعات مرزا حسین ہزارہ،بوستان علی کشتمند اور غلام علی ہزارہ نے پارٹی کے حلقہ کونسل خالق شہید اور خالق شہید بنیادی کونسلوں کے نو منتخب عہدیداروںکے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکن پر قومی سیاست کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں اس وقت عالمی سیاست میں انتہائی اہم اور تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ہمارے لئے ضروری ہے کہ بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا گہری نظر سے مشاہدہ کرتے ہوئے قوم کو ہر تبدیلی کیلئے تیار رکھیں اس عمل کیلئے پارٹی کے حلقہ و بنیادی کونسلوں کے نومنتخب ارکان بنیادی کرادر ادا کریں ہزارہ قوم کو افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک میں مذہبی انتہا پسندی و دہشت گردی کا سامنا ہے جبکہ قوم کو انکے قومی اہداف و مقاصد سے دور کرنے کیلئے بعض بیرونی ایجنٹ سرگرم عمل ہیں ان حالات میں ضروری ہے کہ ہم ذمہ دارانہ کردار ادا کریں کوئٹہ میں ہزارہ قوم کی نسل کشی کے بعد اب افغانستان میں قتل عام کا سلسلہ شروع ہے افغان حکومت دہشتگردوں کی سرکوبی کے احکامات جاری کرے۔
تازہ ترین