کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے 33ویں قومی گیمز شیڈول کے مطابق 7اکتوبر سے کوئٹہ میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہےیہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کی صدارت میں اسپورٹس فیڈریشنز کے سیکرٹریز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ گیمز کے سوئمنگ، روئنگ اور ہینڈ بال کے مقابلے اسلام آباد جبکہ شوٹنگ ایونٹ جہلم یا کراچی میں منعقد کیا جائے گا ۔
سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن خالد محمو د کا کہناہے کہ گیمز میں 4ہزار سے زائد اتھلیٹس اور 1ہزارآفیشلز ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے بعد قومی گیمز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے ۔ اجلاس میں شر کاء کو بتایا گیا کہ ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز ، تماشائیوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور بہتر سہولت بھی دی جائے گی۔