کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے اسپنی روڈ اور کلی دیبہ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور ی میں ملوث گرہ کے سرغنہ سمیت دو اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی، پولیس کے مطابق اے ایس پی سٹی محمد بلوچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سرغنہ اسپنی روڈ پر موجود ہے جس پر ایس ایچ او قادر قمرانی کے ہمراہ گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ عبدالباسط کو گرفتار کر کے 25روز قبل ڈی سی آفس کے سامنےسے چوری ہونے والی موٹرسائیکل آبرمد کر لی، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جناح روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے درجن سے زائد موٹرسائیکلیں چھننے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ کلی دیبہ سے ایک اشتہاری عبدالمالک کو بھی گرفتار کر لیا ۔