کو ئٹہ (خ ن)میئر ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ نے تمام شہریوں کو عیدکی مبارکباد دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دُ عا کی ہے کہ وہ ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے ، ایک بیان میں انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ عید الاضحی کی قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں ، نالیوں اور جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ایم سی کیو کی جانب سے نصب کردہ کچرہ دانوں میں ڈالیں تاکہ میٹر پولیٹن کارپوریشن کا صفائی کاعملہ باآسانی اور بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اپنے اس گھر کو صاف ستھرا رکھنا کارپوریشن اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوام بھی شہر کو صاف ستھرارکھنے میں کارپوریشن کے عملے سے تعاون کریں۔