• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ 177عیدگاہوں کی سکیورٹی پر پانچ ہزار پولیس الکار مامور

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) عیدالضحیسیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی 61 مقامات پر ناکے اور 63 گاڑیاں117 موٹرسائیکلوں پراہلکار گشت کریں گئے جبکہ 177 عید گا ہوں پرپا نچ ہزارپولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیںسٹی ، قائد آباد، صدر، سریاب ڈویژن میں178 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں 12 اہم عید گا ہوں اور امام بار گاہوں پر سیکورٹی گیٹس بمعہ اسپیشل برانچ کا تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات ہو گا اور فرنٹیئر کور پولیس کے جوان مشترکہ گشت بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب کی ہدایت پر عید الضحیکے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں شہر کے 61 مقامات پر ناکے لگا کر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے اور شہر میں 63 گاڑیاں117 موٹرسائیکلیں خصوصی طور پر گشت کر رہی ہے جن کی معاونت کیلئے انسداد دہشتگردی فورس آر آر جی ،کیو آر ایف بھی تعینات کی گئی ہے کوئٹہ میں 177 عید گا ہوں پرپا نچ ہزارپولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے اس کے علاوہ فرنٹیئر کور اور پولیس کے جوان مشترکہ گشت بھی کرینگے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حساس عید گاہوں ، امام بار گاہوں میں فرنٹیئر کور کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین