فاطمہ جنا ح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہے میں 2 مریض داخل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو کانگو وائرس کے شبہے میں 2روز قبل اسپتال لایا گیا تھا، ان میں ایک خاتون شامل ہے، مریضوں کا تعلق سریاب روڈ اور نواحی علاقے کچلاک سے ہے۔
مریضوں کے خون کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے ہیں تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔